Home » Moodie Foodie » ہلدی دودھ پینے کے طبی فوائد

ہلدی دودھ پینے کے طبی فوائد

ٹوٹکے

ہلدی دودھ

ہلدی اور دودھ قدرتی اینٹی بائیوٹک خصوصیات کے حامل ہیں۔

Follow
User Rating: 3.89 ( 3 votes)

‏ہلدی اور دودھ میں قدرتی اینٹی بائیوٹک خصوصیات ہیں۔ جس کی وجہ سے ان دونوں کو ملا کر پینا صحت کے متعدد مسائل کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ سردیوں میں ہلدی والے دودھ کو اپنی خوراک میں لازمی شامل کریں۔ اگر آپ دودھ پسند نہیں کرتے تو بھی کوشش کریں ہفتہ میں ایک بار رات سونے سے قبل نیم گرم دودھ میں ہلدی ڈال کر ضرور پئیں۔ یہ آپ کے جسم کو ایک نئی توانائی دے گا۔

~

اس دودھ کے بے شمار فوائد ہیں۔ جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔

یہ نظام تنفس سے متعلق بیماریوں کے علاج کے لیے مفید ہے۔ہلدی کا دودھ سوزش کش ہے۔ یہ گٹھیا اور پیٹ کے السر کو روک سکتا ہے۔

ہلدی کا دودھ اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے نزلہ اور کھانسی کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔

یہ گلے کی خراش، کھانسی اور زکام میں فوری آرام دیتا ہے۔

درد میں کمی لا کر جوڑوں اور پٹھوں کو لچکدار بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

یہ ریڑھ کی ہڈی اور جوڑوں کو بھی مضبوط بنا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ اندرونی جسمانی چوٹ کے لیے بھی مفید ہے۔ہلدی والا دودھ کیلشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ یہ دودھ ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کو کم کرتا ہے۔

جلد کو چمکدار بناتا ہے۔

اس دودھ میں روئی بھگو کر جلد کی لالی اور دھبوں کو کم کرنے کے لیے متاثرہ جگہ پر پندرہ منٹ کے لیے لگائیں۔

ہلدی والا دودھ غذائی چربی کو توڑنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ وزن کم کرنے کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔

ایگزیما کے علاج کے لیے ایک گلاس ہلدی والا دودھ روزانہ پئیں۔

گرم ہلدی دودھ خوشگوار نیند لاتا ہے اور بے خوابی کا خاتمہ کرتا ہے۔

~

طریقہ استعمال

ایک گلاس دودھ میں چینی ڈال کر گرم کریں۔ پھر اس میں ایک چھوٹا چمچ ہلدی شامل کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں۔یہاں تک کہ ہلدی اور دودھ یک جان ہو جائیں۔

بہترین نتائج کے لیے آپ یہ دودھ رات سونے سے قبل استعمال کریں۔

نفیسہ سعید

Previous read Kashmiri Pink Tea Recipe

About Nafisa Saeed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *