Kashmiri Noon Chai کشمیری نون (لُون) چائے کی ترکیب – Pink Tea Recipe

Kashmiri Tea

لون چائے کو کشمیری چائے، گلابی چائے، نمکین چائے اور شِیر چائے کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ یہ ایک روایتی کشمیری مشروب ہے۔ اس چائے کو پاکستان، بھارت اور جزائر غرب الہند میں مقبولیت حاصل ہے۔

~

کشمیری چائے بنانے کا طریقہ

کشمیری چائے بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہے۔

مقداراجزاء

چائے کی ۷ پیالیاں
پانی
چائے کے ۳ چمچکشمیری چائے کی پتی
چائے کا ½ چمچسوڈا (اختیاری)
حسبِ ضرورتدودھ
حسبِ ذائقہنمک
کھانے کے ۳ چمچناریل کا برادہ/بادام/پستہ

~

کسی کھلے منہ کے برتن یا کیتلی میں پانی ابال لیں۔ کھولتے پانی میں کشمیری یا سبز چائے کی پتی اور سوڈا ملا کر پندرہ منٹ تک جوش دیں۔ سوڈا نہ استعمال کرنے کی صورت میں اسے اتنا ابالیں کہ قہوے کی مقدار نصف رہ جائے۔ اب اس میں مزید ٹھنڈا پانی شامل کریں۔ اس کاڑھے کو اس وقت تک پھینٹتے رہیں جب تک گلابی رنگ نہ نکل آئے۔ پھر اس میں دودھ اور نمک ڈال کر ابال آنے دیں۔ ناریل کا برادہ، بادام اور پستہ کی ہوائیاں چھڑک کر پیش کریں۔

Loon chai, also known as Kashmiri tea, pink tea, gulabi chai, namkeen chai, and sheer chai, is a traditional Kashmiri tea. The traction of saltish pink Tea is found in Pakistan, India and Caribbean countries.

IngredientsQuantity
Water7 Cup
Kashmiri Tea Leaves3 Tea Spoon
Soda (Optional)½ Tea Spoon
SaltTo Taste
MilkAs Required
Coconut/Almonds/Pistachios3 Table Spoon

Boil water, then add Kashmiri tea leaves and soda (optional) and let it simmer for 15 minutes. In case of not using soda, boil it until the mixture is half.

Add more cold water to it now. Continue to stir the mixture until it turns pink.

Then add the milk and salt and bring it to a boil.

Sprinkle with crushed coconut, almonds and pistachios before serving.

فہمیدہ فرید خان

Quick Note

  • Soda is optional for quick cooking of Kashmiri tea.
  • Do not add sugar to Loon Chai. It’s called Loon Chai because of its saltish taste.
  • Don’t use Star Anise and Cloves. It’s tea, not a curry.

Previous read Exploring The Rich Diversity of Pakistani Breads

Leave a Comment