Home » Book & Literature Review » کاؤنٹ ڈاؤن – مترجم علیم الحق حقی – تبصرہ

کاؤنٹ ڈاؤن – مترجم علیم الحق حقی – تبصرہ

تبصرۂ کتب

کاؤنٹ ڈاؤن

مترجم علیم الحق حقی کے ناول پر آبان احمد کا تبصرہ

Follow
User Rating: 4.41 ( 1 votes)

کاؤنٹ ڈاؤن از ڈیبورا وائلز

Countdown by Deborah Wiles

کاؤنٹ ڈاؤن ناول غالباً ڈیبورا وائلز نے لکھا ہے لیکن کتاب پر مصنفہ کا نام موجود نہیں ہے۔ اس کا ترجمہ علیم الحق حقی کیا ہے۔ علیم الحق حقی کے ناول زبردست ہوتے ہیں۔۔۔ مگر تراجم لکھنے میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔

ساٹھ کی دہائی میں لکھا جانے والا زیر نظر ناول کاؤنٹ ڈاؤن بھی بہت زبردست ہے۔ قدم قدم پر تجسس ہے۔۔۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ ایف بی آئی والوں کو خبر ملتی ہے فلاں اسپتال میں ایک آدمی کے پاس اہم معلومات ہیں۔ تین لوگ اس سے ملتے ہیں۔ وہ بتاتا ہے کہ اگلے دس دنوں میں امریکی صدر کو قتل کر دیا جائے گا۔ چند گھنٹوں بعد خبر دینے والے اور ایف بی آئی کے دو بندوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ قاتل اس بات سے بے خبر ہوتا ہے کہ اسپتال میں ایف بی آئی کے دو نہیں تین بندے گئے تھے۔

~

کاؤنٹ ڈاؤن میں تیسرا بندہ نیا ہے اور اسے سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کرے؟ کس پر بھروسہ کرے اور کس پر نہیں. وہ ہر ایک کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس مخمصے میں اس سے کیا حرکات سرزد ہوئیں، ان کا جاننے کی چاہ میں قاری ناول کے صفحات پلٹتا چلا جاتا ہے۔ علیم الحق حقی کا جاندار اندازِ سخن بھی ترجمے کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

وہ بندہ اپنے مشن میں کامیاب ہو گا یا نہیں؟ یہ جاننے کے لئے ناول کاؤنٹ ڈاؤن پڑھیے۔ ہر صفحے پر نہ صرف تجسس کو ابھارے گا بلکہ کہانی میں آپ کی دلچسپی بھی برقرار رکھے گا۔

آبان احمد کا گزشتہ تبصرہ بھی پڑھیے حریمِ عشق از سیدہ غزل زیدی۔۔۔ کاؤنٹ ڈاؤن کی اصل کتاب ایمازون پر بھی دستیاب ہے۔ جب کہ مترجم کتاب آپ پاکستان بھر میں کہیں بھی منگوا سکتے ہیں۔

About Aabaan Ahmed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *