Home » Movie, Drama and Series Reviews » 12th Fail – ناظرین کے جذبات سے کھیلنے والی ہندی فلم

12th Fail – ناظرین کے جذبات سے کھیلنے والی ہندی فلم

Movie Review

12th Fail

ہندی فلم (12th) Fail پر محمد عبدہ کا تبصرہ

Follow
User Rating: 2.94 ( 3 votes)

12th Fail

کہانی 04/10

ایکٹنگ 05/10

08/10 اوور ایکٹنگ

02/10 حقیقت نگاری

جذباتی بلیک میلنگ 10/10

12th Fail

آج کل ہندی فلم بارہویں فیل کی تعریف پر کافی لکھا جا رہا ہے تو میں نے بھی دیکھ لی۔ فلم کی صرف دو چیزیں اچھی لگیں۔ایک غیر معروف کاسٹ لے کر قدرے بہتر فلم بنائی ہے۔ حوصلہ افزائی کی اہمیت کو کافی اہم بتایا گیا ہے۔ بڑے اداکاروں کی چار پانچ سو کروڑ کے مقابلے میں سادہ سا موضوع دکھانے کی ہمت کی گئی ہے۔

12th Fail

ایک اوسط درجے کی جذباتی اور غیر حقیقی کہانی ہے۔ اس میں پرانی فلموں کی طرح قسمت کا سکندر ہیرو دکھایا گیا ہے۔ جس نے کچھ کر دکھانے کی ٹھان لی تو فلم کا ہر کردار اس کی مدد کرتا نظر آیا۔ ہم سنتے آئے ہیں کہ بھارت کا سول سروس امتحان مشکل ترین ہوتا ہے۔ مگر فلم میں بتایا گیا ہے کہ بارہویں فیل سے کوئی لڑکی محبت کا اظہار کر دے تو وہ صرف پاس نہیں، ٹاپ کر جاتا ہے۔

~

12th Fail

میں ہیرو جہاں جاتا ہے، اسے کسی سے مدد کرنے کا کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ کیوں کہ لوگ اس کی مدد کرنے کو بے تاب کھڑے ہوتے ہیں۔ باپ عدالت سے انصاف لینے قریبی شہر جاتا ہے۔ بیٹا دو سال بعد جب گھر آیا تو پتہ چلا باپ ابھی تک انصاف لے کر واپس نہیں آیا۔ اگر اسے چکی پیستے ہی دکھانا تھا تو پھر سیڑھیاں چڑھ کر اوپر کمرہ میں کون آٹا پسانے جاتا ہے۔ نچلی منزل پر ہی چکی لگا دیتے۔

12th Fail

اس فلم کا تنقیدی نقطہ یہ ہے کہ اس میں غریب اور لوئر مڈل کلاس طبقے کے جذبات کو نہایت سستے طریقے سے ابھارنے کے لیے ایک سچی کہانی کو غیر حقیقی، غیر منطقی اور غیر فطری انداز سے فلمایا گیا ہے۔ جبکہ کچھ چیزیں گریس فل انداز سے حقیقی انداز سے دکھائی جا سکتی تھیں۔کوئی بھی فلم یا ڈرامہ ہو، لکھنے والا جذبات ابھارنے کے لیے اس میں جھوٹ اور فضولیات کا تڑکہ لازمی لگاتا ہے ورنہ لوگ پسند نہیں کرتے۔ کمائی نہ ہونے پر پروڈیوسر صاحب آئندہ اس فلم نگار یا ڈرامہ نگار کی چھٹی کروا دیں گے اور بے چارہ بے روزگار ہو جائے گا۔

~

12th Fail

فلم میں بلاوجہ بے تکے جذباتی مکالمے اور ہیرو کو ضرورت سے زیادہ معصوم و نالائق دکھا کر ناظرین کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں انہیں کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔ فارغ بیٹھے ہیں تو دیکھ لیں لیکن اگر آپ حقائق پر مبنی فلمیں دیکھنے کے عادی ہیں تو پھر مایوسی ہو گی۔

محمد عبدہ جنوبی کوریا

پچھلا تبصرہ بھی پڑھیں کاؤنٹ ڈاؤن

About Fehmeeda Farid Khan

A freelancer, blogger, content writer, translator, tour consultant, proofreader, environmentalist, social mobilizer, poetess and novelist. As a physically challenged person, she extends advocacy on disability related issues. She's masters in Economics and Linguistics along with B.Ed.

2 comments

  1. I’m гeally enjoying the theme/design ᧐f your web site.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *