مصالحہ دار ہنگامی نگارشات

مصالحہ دار ہنگامی نگارشات

حصہ چہارم

ہنگامی نگارشات کے تین حصوں کی شاندار کامیابی کے بعد پیشِ خدمت ہے مصالحہ دار و چٹخارے دار نگارشات۔۔۔ ہندی بھاشا اور متعدد علاقائی زبانوں کے تڑکے کے ساتھ۔۔۔۔

ہمارا سیاحتی گروپ گزشتہ ایک ہفتہ سے انعامی مقابلے کی لپیٹ میں رہا۔ گروپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم نے تصویر مقابلے کے لیے بھجوائی۔ اس کے بعد جو ہوا، وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ اس مقابلے سے قبل اور مابعد تسلسل سے چند سوالات ذہن میں اودھم مچاتے رہے۔

~

آخر وہ کون لوگ ہیں، جن کی تصاویر سینکڑوں لائکس سمیٹ کر لے جاتی ہیں اور ڈکار بھی نہیں لیتیں؟

ان تصویروں میں ایسا کون سا طلسماتی و کرشماتی مقناطیس پنہاں ہوتا ہے کہ لوگ جوق در جوق ان پوسٹس کی جانب کھچے چلے آتے ہیں؟

لوگوں کے پاس کون سی گیڈر سنگھی ہے، جس سے وہ ناقدین کو ایسے مسحور کر ڈالتے ہیں کہ کمنٹ ٹھکا ٹھک برسنے لگتے ہیں۔

ایسا کون سا پارس ان کے ہاتھ لگ جاتا ہے کہ وہ جو تصویر بھی پوسٹ کرتے ہیں، ہزاروں لائکس کے مول بکتی ہیں۔

فوٹوگرافر کے پاس وہ کون سی جادو کی چھڑی ہوتی ہے جسے گھماتے ہی تصویری کدو شاندار بگھی میں بدل جاتا ہے۔

ان کے اندر ایسی کون سی مہان شکتی ہوتی ہے کہ ان کے تصویری مہورت کا اتیا چار ہو جاتا ہے؟

ان کی پوسٹ کی سماچار کون پھیلا دیتا ہے کہ وہ یک دم شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگتی ہے۔ دے لائک پہ لائک اور کمنٹوکمنٹی ایسی کہ الحفیظ الامان۔

~

کیا ان تصویروں کو کسی دھرم شالہ کی آشیر باد حاصل ہوتی ہے؟

آخر کون سا آشرم ان کی تصاویر کی اس وقت تک رکھشا کرتا ہے، جب تک ان کے لائکس کی سطح ہزار کا ہدف پورا نہیں کر لیتیں۔

شاید ان تصویروں کی رکھشا کی جاتی ہے۔ یا پھر بھرت رکھ کر پوجا کی جاتی ہے۔۔۔ یقیناً ان کی آرتی بھی اتاری جاتی ہو گی۔ تصویروں کی بھئی، فوٹوگرافروں کی نہیں۔

~

یہ پرم پرا ہے کیا آخر؟

سائیں ہم کو بتائیں نا #اس_کے_پیچھے_کیا_کہانی_ہے؟ کیا وجہ ہے کہ ہماری شاندار تصاویر آتما ہتیا کر کے گمنامی کے اندھیروں میں گم ہو جاتی ہیں؟

کونڑ او تسیں؟ (پہاڑی)

کونڑ لوک او تسی اوئے؟ (پنجابی)

تساں کیہڑے لوک ہیوے؟ (سرائیکی)

توھان کیر آھیو؟ (سندھی)

اوئے او، تاسو کم خلق یو؟ (پشتو)

شما کئیں کجئے ﻣﺮﺩﻡ ﺍﯾﮟ؟ (بلوچی)

تحریر: فہمیدہ فرید خان

بتاریخ ۲۳ مارچ ۲۰۱۷

پچھلا حصہ بھی پڑھیئے محاوراتی ہنگامی نگارشات

Leave a Comment