کتابی چہرہ کی بندش کی کہانی

کتابی چہرہ المعروف فیس بک پر پابندی لگنے کا غلغلہ اٹھا تو اس ناشدنی پر ایک بار تو ہم دھک سے رہ گئے۔ کیوں نہ ہو کہ ہم بہ ذاتِ خود اس کتاب کے بہت بڑے مداح ہیں۔۔۔ آخر ہم سا فارغ البال آدمی بیٹھ کر اور کرے بھی تو کیا؟ لہٰذا اکثر دن چڑھے اور رات گئے تک ہم اس کتاب کے مطالعہ میں مصروف و مشغول پائے جاتے ہیں۔

~

خیر جناب، ہم نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے مکمل چھان بین کی ٹھانی۔۔۔ ہم پر کئی ہوش ربا راز منکشف ہوئے۔۔۔ ان کی رو سے کتابی چہرہ پر پابندی لگنا ناممکنات میں سے تھا۔ میری دانش ورانہ و ماہرانہ رائے کے مطابق اس اقدام کی راہ میں دو بڑی رکاوٹیں حائل ہیں۔

الف- سب سے پہلی وجہ میرے اپنے ذاتی بھائی ہیں۔ وہ کتابی چہرہ کی بندش کے خلاف جلوس نکال لیں گے۔ تفصیل اس اجمال کی یوں ہے کہ کسی بھی انضباطی کارروائی کے نتیجے میں انہیں شخصی آزادی و حقوق بری طرح سلب ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔ کتابی چہرہ دستیاب نہ ہونے سے مابدولت کی ساری توجہ ان کی جانب مبذول ہو جائے گی۔ اور وہ دونوں براہِ راست میرے احکامات کے زیرِ عتاب ہوں گے۔ ان میں ”مجھے باہر گھمانے لے جاؤ“ کا نعرہِ مستانہ سرِ فہرست ہے۔ سرِ دست کتابی چہرہ پر میری گونا گوں مصروفیات کے باعث ان کی کافی بچت ہو جاتی ہے۔

~

ب- دوسری بڑی وجہ ہمارا نوجوان طبقہ ہے جسے محض کتابی چہرہ کی مصروفیت کسی اور سمت دیکھنے کا موقع نہیں دیتی۔ حکومتِ وقت کو کم ازکم نوجوان طبقے کی جانب سے کسی قسم مخالفت و مخاصمت کا خطرہ در پیش نہیں۔ تاہم پابندی کی صورت میں نہ صرف انارکی پھیلے گی بلکہ نقضِ امن کا ناگ بھی پھن پھیلائے کھڑا ہو گا۔ حکومت کی بقاء اسی میں ہے کہ وہ نوجوانوں کو ان جھمیلوں میں الجھا رہنے دے۔ ورنہ انہوں نے کسی کو سکھ کا سانس نہیں لینے دینا۔

فہمیدہ فرید خان

#The_Fehmiology

#FFKhan

#FFK

5 thoughts on “کتابی چہرہ کی بندش کی کہانی”

  1. Does your site have a contact page? I’m having problems locating it but, I’d like
    to send you an e-mail. I’ve got some recommendations for
    your blog you might be interested in hearing.
    Either way, great website and I look forward to seeing
    it develop over time.

    Reply
  2. Amazing blog! Do you have any tips for aspiring writers?
    I’m planning to start my own blog soon but I’m a little
    lost on everything. Would you advise starting with a free platform like
    Wordpress or go for a paid option? There are so many options
    out there that I’m totally overwhelmed ..

    Any suggestions? Kudos!

    Reply
  3. I am really impressed along with your writing abilities as smartly as with the structure for your weblog.

    Is this a paid topic or did you modify it your self? Either way stay up the
    excellent quality writing, it is uncommon to see a nice blog like this one these days..

    Reply

Leave a Comment