کھلی آنکھ کا خواب | نازیہ رزاق

کھلی آنکھ کا خواب از نازیہ رزاق

تبصرہ از فہمیدہ فرید خان

خواتین ڈائجسٹ اپریل ۲۰۲۲ء

چند سال قبل میں نے آمنہ ریاض کا نام ناول دشتِ جنوں پڑھا۔ اس کا آغاز جس قدر شاندار تھا، اختتام تک شدید پھسپھسا ہو گیا تھا۔ اس میں آیوشمتی کو جیسے انجام تک پہنچایا گیا، میرا دماغ گھوم گیا تھا۔ بعینہٖ آج نازیہ رزاق کا ناول کھلی آنکھ کا خواب پڑھ کر گھوما۔

دو دن پہلے آبان نے کہا، اس بار ادارہ نے جنوں والے دو ناول اکٹھے چھاپ دیئے ہیں۔ نازیہ رزاق کا ناول خواتین میں اور فہمی باجی کا کرن میں۔ اپنا ناول میں نے پڑھ ہی رکھا تھا۔۔۔ سو کھلی آنکھ کا خواب پڑھنے کا ارادہ بن گیا۔ نازیہ رزاق کی اس سے قبل جتنی بھی تخلیقات نظر سے گزریں، ان میں لفاظی بہترین تھی۔ مجھے یقین تھا میں ایک اچھی تحریر پڑھنے جا رہی ہوں۔۔۔ لیکن اے بسا آرزو کہ خاک شدہ۔ چند نکات پیشِ خدمت ہیں۔

_

کھلی آنکھ کا خواب میں شروع سے آخر تک سمیرا حمید کا انداز اپنانے کی بھونڈی کوشش کی گئی۔

شروع میں کبیر پر اندھا دھند توجہ دلا کر مصنفہ اس کردار پر مزید لکھنا بھول گئیں۔

کبیر کے والدین بھی جھلکی دکھا کر غائب ہو گئے۔ جیسے کرایے پر مانگ کر لائے گئے تھے۔

شائنہ فرید عرف شائے بی بی کے کردار کی عجیب کھچڑی پکی ہوئی تھی۔ آدھی زندگی اسپتال میں مدہوش پڑے رہنے کے باوجود وہ اعلٰی ہو گئیں۔

رافیل عرف رافے شفائے کے ساتھ رہتا تھا۔ جس طرح وہ رہتا تھا، ایسے کوئی جن زادہ ہی رہ سکتا ہے۔ (تاثر بھی یہی بنایا گیا تھا۔) لیکن آخر میں رافیل کبیر اعظم نکلا۔ نہیں، مطلب ایسے کیسے؟؟

کھلی آنکھ کا خواب لکھنے والی نے کمال کیا تھا مگر چھاپنے والوں نے اس سے بڑھ کر ہوش مندی کا مظاہرہ کیا۔

پڑھنا ہے تو اپنی ذمہ داری پر پڑھیں آہو۔۔۔

۱۶/۰۴/۲۰۲۲

فہمیدہ فرید خان کا گزشتہ تبصرہ بستی از انتظار حسین

Leave a Comment