Home » Movie, Drama and Series Reviews » Sirf Ek Banda Kafi Hai – Movie Review in Urdu
Sirf Ek Banda Kafi Hai
Sirf Ek Banda Kafi Hai

Sirf Ek Banda Kafi Hai – Movie Review in Urdu

Sirf Ek Banda Kafi Hai

Sirf Ek banda Kafi hai
Genre: Legal Drama
Imdb rating: 7.7/10
Main Character: Manoj Bajpayee

“گندہ ہے پر دھندہ ہے۔”
برصغیر پاک و ہند میں سب بڑا منافع بخش کاروبار مذہب کو بیچ کر کیا جاتا ہے اور یہ ہاتھوں ہاتھ بکتا ہے۔ فائدہ ہی فائدہ، نقصان صفر۔۔۔ اگر کوئی چیز نہیں بک رہی تو مذہب کا ٹیگ لگاؤ۔۔۔ لوگ چوں چرا کیے بغیر خرید لیں گے۔ مذہب کے ان بیوپاریوں سے کوئی پوچھ تاچھ بھی نہیں کر سکتا۔ سوال کرو تو گستاخ کہلاؤ گے۔ سر تن سے جدا ہو جائے گا۔
اس فلم کی کہانی سچے واقعات پر مبنی ہے۔ فلم کے شروع میں لگتا ہے جیسے آپ نے بوبی دیول کی ویب سیریز آشرم شروع کر لی ہے۔ کیونکہ کہانی بالکل ویسی ہی ہے۔ مذہب کے نام پر ہر مکروہ فعل کیا جاتا ہے بنا کس ڈر اور خوف کے۔
کہانی ہے ایک سولہ سالہ بچی کی جو ایک مذہبی ڈھونگی بابا کے ہاتھ لگ گئی اور اس کا بچپن چھین لیا گیا۔ وہ مذہب کا لبادہ اوڑھے بظاہر نیک شریف بابا لگتا ہے۔ عطیات بھی دل کھول کے دیتا ہے۔ غریبوں کی مدد بھی کرتا ہے۔ لیکن کیا یہ سب کرنے سے اس کو کسی کا ریپ کرنے کا حق حاصل ہو گیا؟ وہ بھی ایک چھوٹی بچی کے ساتھ یہ سب کرنا؟؟
یہ ہائی پروفائل کیس ہے۔ میڈیا ہائپ شہروں کے شہر بند کروا دیتی ہے۔ اندھی عقیدت میں مبتلا مریدوں کو لگتا ہے ہمارے مذہبی پیشوا ایسا کچھ کر ہی نہیں سکتے۔ کیونکہ وہ زمین پر بھگوان کا روپ ہے۔
لیکن اس کمسن بچی کا کیا قصور تھا؟ جس سے کسی کی ہوس نے اس کا بچپن چھین لیا۔ پھر الزام بھی اسی پر کہ تم نے اپنے ماں باپ کے ساتھ مل کر بابا کو لوٹنے کا پلان بنایا ہو گا۔ تم نے ریپ کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔ ہر کوئی اس پر انگلی اٹھا رہا ہے۔ مجرم کے ہاتھ بہت لمبے ہیں۔ جہاں بڑے بڑے افسران مذہبی پیشوا کے پاؤں دھو کر پیتے ہیں۔ کیا وہاں اسے انصاف مل پائے گا؟
دیکھنے میں یہ بہت مشکل کانٹوں بھرا راستہ ہے۔ جس پر چلنے کے لیے بہت ہمت چاہیئے۔ سفر لمبا اور مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن کچھ بھی نہیں ہے۔

Sirf Ek Banda Kafi Hai


ایسے میں پورے شہر میں صرف ایک بندہ (منوج باجپائی) اپنی جان کی پروا کیے بغیر بچی کو انصاف دلانے کے لیے اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔ اس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی ہیں۔ رشوت دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ لیکن وہ اپنے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ کیوں کہ اس کے پیشے کا یہی تقاضا ہے۔ وہ ایک وکیل جو ہے۔
اگر آپ کو لیگل سسٹم پر مبنی فلمیں پسند ہیں تو یہ فلم پھر پہلی فرصت میں دیکھ ڈالیں۔ آپ کو ضرور پسند آئے گی۔
اور منوج باجپائی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ اس ڈرامہ میں ان کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کو ملے گی۔

Sirf Ek Banda Kafi Hai is reviewed by Aqib Raza

Dahaad is the previous review by the same author.

About Aqib Raza

Aqib Raza avidly review movies, dramas and series. He's good at analysis of all the genres of film, music and drama industry. He has a degree of BS in Public Relations. You can contact Aqib Raza aqib62571@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *