Chilling Adventures Of Sabrina | Netflix Drama

Chilling Adventures Of Sabrina

Netflix

4 Seasons

2018 drama

IMDb 7.4/10

Chilling Adventures Of Sabrina

لوسیفر دیکھنے کے بعد میں کسی اور بلکہ کسی بھی نارمل ڈرامے کی طرف جا ہی نہیں پا رہی تھی۔ مجھے ایسے ڈرامے کی تلاش تھی جو لوسیفر کی طرح ہو۔ اس کے باوجود جب کرن نے بیوٹی اینڈ دا بیسٹ کا کہا تو نہ نہ کر کے بھی ایک سیزن ڈاؤنلوڈ کیا۔ لیکن اتنا کوئی سست ڈرامہ ہے وہ۔ حالانکہ وہی پولیس، جاسوس لڑکی اور ایک ایسے لڑکے کی کہانی تھی۔

خیر اس پر بعد میں بات کروں گی۔ سبرینہ پہ نظر کافی عرصے سے تھی۔ جب چھوٹی تھی تو آرچیز پڑھا کرتی تھی اس لیے سبرینہ دا ٹین ایج وچ یاد تھی تھوڑی بہت۔ وہ کہانی کچھ اور تھی، یہ کچھ اور ہے لیکن کچھ کردار ملتے جلتے ہیں۔

.

Sabrina Spellmen

Zelda

Hilda

Ambrose

Harvey

Rosalind

Susie (Theo)

Nick

Prudence

Father Blackwood

Lilith

Lucifer

.

چونک گئے گیا لوسیفر کا نام دیکھ کر؟ پہلے ذرا ڈرامے کے بارے میں جانتے ہیں۔ سبرینہ آدھی انسان اور آدھی چڑیل ہے۔ وہ اپنی چڑیل پھوپھیوں اور ایک کزن کے ساتھ رہتی ہے، جسے اپنے سولہویں جنم دن پہ اپنی روح ڈارک لورڈ یعنی لوسیفر کو دینی ہے۔ اسپلمن خاندان جو رہتا تو انسانوں کے ساتھ ہے پر وہ چڑیل خاندان سے ہے۔ انہوں نے اپنی روح لوسیفر کو دے کر بدلے میں شیطانی طاقت پا لی۔ چڑیلوں کے کچھ خاندانوں کو وچ ہنٹرز نے مارنا شروع کیا تو کافی لوگ زیرِ زمین چلے گئے۔ انہی میں سے ایک سبرینہ کا خاندان بھی ہے۔

.

وچ مردوں کو وار لاک کہتے ہیں اور خواتین تو ہیں ہی چڑیلیں۔ سبرینہ کے باپ نے اپنے خاندان سے یا سماج سے بغاوت کر کے ایک انسان سے شادی کی جس کے نتیجے میں سبرینہ وجود میں آئی۔ ماں باپ کے گزر جانے پر زیلڈا اور ہلڈا نے پال پوس کر بڑا کیا اور امبروس کا بھی ہاتھ ہے اس میں۔

اس ڈرامے میں سب نے اپنے کردار بخوبی نبھائے، پر مجھے امبروس کا کردار بہت پسند آیا۔ اچھا لوسیفر ڈرامے کی بات کی جائے۔ وہ ایک ایسا ڈرامہ تھا جہاں لوسیفر کی عادتیں دکھائی گئیں۔۔۔ اس کا وہ پہلو دکھایا گیا جو کہ ہمارے لیے بطورِ ناظر نیا ہی تھا۔ لیکن بطورِ مسلمان بالکل ہی فکشن پر مبنی تھا۔ اگر ہم بات کریں سبرینہ ڈرامے کی تو یہ ایک بالکل ہی مختلف ڈرامہ ہے۔ جہاں باقاعدہ شیطانی کام کرتے دکھایا گیا ہے کہ کس طرح لوگ شیطان کی پوجا کرتے اور اپنی روح کا سودا کر کے شیطانی طاقت لیتے ہیں۔ وہ عجیب قسم کی حرکتیں کرتے ہیں۔

.

مزے کی بات سبرینہ کو بالکل بھی دلچسپی نہیں تھی کہ وہ لوسیفر کو اپنی روح بیچے۔ اس لیے جب اپنی سالگرہ کی رات اُسے ڈارک بیپٹزم لے جایا گیا وہاں وہ آدھے کام میں ہی بھاگ گئی۔ تب سے لوسیفر کی ضد بن گئی کہ سبرینہ کو جہنم کی رانی بنا کر چھوڑنا ہے۔ اب آتی ہے للیتھ۔۔۔ جی وہی لوسیفر والی لیکن وہ ڈرامہ الگ ہے، یہ الگ۔ ہاں للیتھ نے ہر ممکن کوشش کی، ایسے مسئلے کھڑے کیے کہ سبرینہ کو راضی کروا کر ہی دم لیا۔ ظاہر ہے جب آپ کا خاندان، آپ کے دوست دوراہے پہ ہوں تو آپ کو یہ قدم اٹھانا ہی پڑتا ہے۔

.

اصل کہانی تب شروع ہوتی ہے جب سبرینہ اسپلمن کو پتا چلتا ہے کہ وہ تو اصل میں سبرینہ مارننگ اسٹار ہے یعنی لوسیفر کی بیٹی۔ اس ڈرامے میں سبرینہ جس طرح اپنے باپ لوسیفر سے لڑتی ہے حتٰی کہ اُسے کمزور کر کے قید بھی کر لیتی ہے۔ جی ہاں لوسیفر کو یہ چڑیلیں قید بھی کر لیتی ہیں۔

پھر کس طرح سبرینہ کے مقابلے میں جہنم کا شہزادہ آتا ہے راج گدی ہتھیانے کے لیے؟ کس طرح سبرینہ ان سب کا مقابلہ کرتی ہے؟

یہ بہت دلچسپی سے دیکھنے والا حصہ ہے۔ سبرینہ چونکہ آدھی انسان، آدھی چڑیل ہے اور وہ انسانوں سے زیادہ قریب ہے تو اسے جہنم میں رہنے کا قطعی شوق نہیں۔ اس لیے وہ اپنی ڈپلیکیٹ بناتی ہے۔ یعنی ایک ہو گئی اصلی سبرینہ اسپلمن، ایک سبریبہ مارننگ اسٹار۔ اب زمین پہ سبرینہ اسپلمن ہے اور جہنم میں سبرینہ مارننگ اسٹار۔ ڈرامہ بہت دلچسپ ہے۔ ولن اصل میں ہے کون؟ آخر میں یہ انکشاف آپ کو حیران ہی کر دے گا۔۔۔ یہ ولن تھا؟؟ ارے نہیں ولن تو وہ تھا۔۔۔ پھر پتہ لگتا ہے ولن تو اصل میں یہ تھا۔

سبرینہ کی ایک دوست بھی آدھی انسان اور چڑیل ہے۔ اب اس کے بعد کیا ہوتا ہے کیسے ہوتا ہے؟ کیسے سبرینہ دوزخ اور زمین اور ارد گرد کی بلاؤں سے سب کو بچاتی ہے؟

یہ سب جاننے کے لیے دیکھیں یہ ڈرامہ یعنی

Chilling Adventures Of Sabrina

Previous Review of Saherish Fawad Lucifer A Netflix Drama

2 thoughts on “Chilling Adventures Of Sabrina | Netflix Drama”

  1. پہلے آپ نے لوسیفر کی لت لگائی میرے کو اور اب کی بھی لت خود کو لگانی پڑے گی 😀
    بہت زبردست تبصرہ ❣️🌺🌹❣️🌺

    Reply

Leave a comment