Home » Movie, Drama and Series Reviews » Lucifer | A Netflix Drama | Urdu Review
Lucifer
Lucifer

Lucifer | A Netflix Drama | Urdu Review

Lucifer

Lucifer

Fox-Netflix Drama

IMDb 8.1/10

لیجیے میرا تبصرہ حاضر ہے۔ سب سے پہلے تو میں کچھ واضح کر دوں کہ ہو سکتا ہے تبصرے میں کچھ اسلامی ٹچ دے جاؤں جو کہ یقیناً آ ہی جانا ہے۔ یہ ڈرامہ دیکھنے سے پہلے میں نے یوٹیوب پر ایک پرانی ویڈیو دیکھی تھی جو لوسیفر ڈرامے کے بارے میں اسلامی نظریے کے مطابق تھی۔ اسی تجسس کے تحت اپنی دوست کرن سے پوچھا، یہ ڈرامہ دیکھا ہے؟ اس نے اثبات میں جواب دیا تب میں نے بھی دیکھنا شروع کر دیا۔ میں نے اور کرن نے ہر چیز ڈسکس کی۔ ہم ہمیشہ سے چینی اور کورین ڈرامے دیکھتے آئے ہیں یا چلیں بھارتی تو ہم جانتے ہیں ان کے ہاں کتنے خداؤں کا تصور ہے۔ اس لیے کبھی ان چیزوں کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ جب ایمان مضبوط ہو تو یہ چیزیں محض وقت گزاری ہی لگتی ہیں۔

میں انگلش سیریز نہیں دیکھتی لیکن نیٹ فلکس کی وجہ سے کافی ڈرامے دیکھے۔ بہت سال پہلے ایک انڈین مووی دیکھی تھی سلمان خان کی جس میں وہ خدا سے ملتا ہے۔ ایسی ہی ایک انگلش مووی بھی دیکھی تھی۔ مجھے یوٹیوب پر اسی طرح کی ویڈیوز دیکھنے کا شوق ہے۔ ہو سکتا ہے میرا علم زیادہ نہ ہو لیکن بہرحال کوشش کر کے کچھ نہ کچھ اسلام سے متعلق دیکھتی رہتی ہوں۔

Lucifer

آپ سب جانتے ہوں گے کہ ایک شاطر دماغ قوم کیسے ہمیں بھٹکانا چاہتی ہے۔ اسی طرح ایک اور دھتکارا ہوا گروہ ہے جسے یقیناً سب جانتے ہوں گے کس کی بات ہو رہی ہے۔ ڈرامہ لوسیفر اصل میں کامک ہے۔ اس میں درج ذیل کردار موجود ہیں۔

Samael

Amenadiel

Chloe

Daniel

Ella

Dr linda

Micheal

Cain

Eve

Mazikeen

Charlette

یہ ایسے مستقل کردار ہیں جو آخر تک رہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسے ”فرشتے“ کی جس نے نافرمانی کی وجہ سے زمین پر بھیج دیا گیا۔ وہ یعنی لوسیفر جو اس ڈرامے کا ہیرو لاس اینجلس پہنچ جاتا ہے۔ وہ ایک امیر عیاش قسم کا بندہ ہے جسے بس شراب شباب سے ہی لینا دینا ہے۔ پھر کولئی کی آمد ہوتی ہے اور لوسیفر کو وہ پسند آ جاتی ہے۔ وہ ڈینیل کی سابقہ بیوی ہے۔ قصہ مختصر لوسیفر میں ایک سُپر پاور ہے کہ وہ لوگوں کی دل کی بات اگلوا لیتا ہے۔ وہ بار بار کہتا ہے میں ڈیول ہوں لیکن کوئی یقین نہیں کرتا۔ اس طرح لوسیفر اور ڈین مل کر کیس حل کرتے رہتے ہیں۔ یونہی کافی کردار آتے جاتے رہتے ہیں۔

Lucifer

تین سیزن تک کی اہم بات بتا دوں۔ لوسیفر کو اس بات پہ غصہ آتا ہے کہ غلط کام انسان کرتا ہے تو الزام مجھ پر کیوں لگاتا ہے؟ آپ سب کو ہابیل اور قابیل کا قصہ یاد ہو گا۔ قابیل دنیا کا پہلا قاتل تھا۔ اب تک جس نے قتل کیا ہے یا کرے گا، اس کا گناہ قابیل کو بھی جائے گا۔

ڈرامے میں بہت لوپ ہولز ہیں۔ لیکن تیسرا سیزن جب اختتام کی جانب آتا ہے تب کولئی کو لوسیفر کا اصل چہرہ دکھ جاتا ہے جب وہ قابیل کو مارنے لگتا ہے۔

تیسرے سیزن کی آخری قسط سے لگا کچھ کمی سی ہے۔ وہ کمی چوتھے سیزن میں پوری ہوئی۔ اب یہاں مزے کی بات کہ تین سیزن کے بعد یہ ڈرامہ خرید لیا نیٹ فلکس نے اور وہی کام شروع جس کے لیے نیٹ فلکس جانا جاتا ہے۔ اس کے بغیر ان کا کوئی ڈرامہ مکمل نہیں ہوتا۔ سیزن ۴ کا میں کچھ نہیں کہوں گی کیونکہ میرا دماغ پھر خراب ہو جائے گا۔

Lucifer

پانچویں سیزن کا ذکر کرنا ضروری ہے۔ جیسا کہ سب کو پتہ ہے کہ فرشتے اور جنات ہیں۔ وہ سب ایک ایک کر کے ہر سیزن میں آتے رہے ہیں۔ اب اس سیزن میں آتا ہے اصلی سُپر پاور یعنی لوسیفر کا ابا (میں وہ اصل لفظ نہیں کہنا چاہتی نہ کہوں گی۔) پانچویں سیزن کو بہت انجوائے کیا ہر لحاظ سے، جب تک ایک پیارا کردار ہم سے جدا نہ ہو گیا۔ سیزن ۶ چھوڑ چھوڑ کر مکمل کیا۔ میرے خیال سے پانچواں سیزن بڑھا کر مکمل کر لینا چاہیئے تھا۔ لیکن نیٹ فلکس میں جب تک لیزبین شادی نہ ہو، ان کو مزہ کہاں آنا؟

میں نے کوشش کی ہے کہ کہانی زیادہ نہ بتاؤں۔ اب آخر میں میری سوچ۔۔۔ شیطان فرشتوں میں سے نہیں تھا، جنات سے تھا۔ وہ بہت عبادت گذار تھا لیکن ایک بات نہ ماننے پر وہ کیسے باغی ہوا؟ سب کو پتہ ہے۔ اس کا کام ہے بہکانا اور غلط کام کروانا۔ اس ڈرامے میں کافی ایسی چیزیں دیکھنے کو ملیں جس کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔ کھوج کے لیے میں نے یوٹیوب کو چنا اور کافی باتیں جان گئی۔۔۔ کس طرح وہ ہمارے ذہن بدلنا چاہتے ہیں۔

Lucifer

اوور آل ڈرامہ اگر ہم فکشن کے طور پر دیکھیں تو اچھا ہے۔ خاص طور پر کر ٹام الیز نے لوسیفر کا کردار جس خوبی نبھایا، شاید کوئی اور نہ نبھا سکتا۔ اسی طرح جب وہ مائیکل بن کر آیا تب بھی اچھی ایکٹنگ کی۔

Previous Blog Dhamer: Monster Jeffery Dhamer Story

تبصرہ نگار: سحرش فواد

About Saherish Fawad

Saherish Fatima (Fawad) used to be urdu digest writer but before that she was a good reader. She wrote many short stories for urdu digests like Kiran, Dosheezah, Aanchal, Hijaab, Rida And Online Digests. She is now Youtuber and ofcourse Housewife. She also started a drama review section for online urdu digest with the name of "Drama nagri" She loves to watch different genre dramas and movies and korean dramas are top on the list. She finds herself passionate when she reviews and shares her own views with everyone. Same goes for her channel as well which is about health and beauty.

4 comments

  1. Good and detailed review

  2. راؤ رفاقت علی

    بہت زبردست تبصرہ کیا ہے آپ نے
    آپ کا تبصرہ پڑھ کر ہی میں دیکھنا شروع کر رہا ہوں یہ ڈرامہ ❣️❣️

  3. آپ کا تبصرہ پڑھ کر دل باغ باغ ہو گیا آپ نے جو الفاظ کا چناؤ کرنے میں احتیاط سے کام لیا کہ بات بھی کہہ دی جائے اور پردہ بھی چاک نہ ہو. بہت اچھی کاوش ہے اس ڈرامے کے پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کی, ہمیں آپکے مزید تبصروں کا انتظار رہے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *