Home » Movie, Drama and Series Reviews » Black Bird – A True Crime Drama – Urdu Review
Black Bird

Black Bird – A True Crime Drama – Urdu Review

Black Bird

Black bird
Genre: Crime
Imdb rating: 8.2/10
Episodes: 06

Black Bird A True Crime Drama

یہ کہانی ہے ایک منشیات فروش جمی کی جو منشیات کے ساتھ اسلحے کا بھی غیر قانونی کام کرتا ہے۔ پھر ایک دن وہ پکڑا جاتا ہے اور اسے دس سال قید کی سزا سنا دی جاتی ہے۔ جمی سے کہا گیا تھا کہ اپنا جرم قبول کر لو تو تمہاری سزا کم ہو جائے گی۔ لیکن ایسا نہ کرنے پر اسے جیل بھیج دیا گیا۔

.

دوسری طرف کہانی ہے لیری ہال نامی بندے کی۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے بیس سے زائد کم سن بچیوں کی بے حرمتی کر کے ان کا قتل کر دیا۔ لیکن پولیس کے پاس کوئی پکا ثبوت نہیں ہے، جس سے ثابت ہو سکے آیا یہ سب لیری نے کیا ہے۔سوائے اس کے کہ وہ خود اعترافی بیان دے کہ بچیوں کا قتل کر کے ان کو کہاں دفن کیا ہے۔

لیری شکل سے ایک معصوم اور بھولا بھالا انسان لگتا ہے۔ وہ بار بار اپنا بیان بدل لیتا ہے اور پولیس کے ہاتھ کوئی سراغ نہیں لگ رہا۔ ایسے میں جمی جو منشیات اور اسلحے کے کیس میں جیل میں ہے اسے پیشکش کی جاتی ہے کہ اگر وہ سریل کلر + ریپسٹ کا اعترافی بیان لا دے تو اس کی سزا معاف ہو سکتی ہے۔ جمی ہامی بھر لیتا ہے۔ اسے دوسری جیل بھیج دیا جاتا ہے۔ وہاں ملک کے سفاک قاتل اور بڑے بڑے جرائم میں مبتلا مجرم قید ہیں۔

اب ایک طرف جمی کو لیری کا اعترافی بیان لے کر پولیس کو دینا ہے اور دوسری جانب اپنے آپ کو ان خطرناک قیدیوں سے بچا کر بھی رکھنا کہ کہیں وہ اس کو مار ہی نہ دیں۔

.

اس سیریز میں بچپن کے ٹراماز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کس طرح بچوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ ساری زندگی ان کا پیچھا نہیں چھوڑتے۔ یا تو بچہ ان ٹراماز کی یادوں سے نکلنے کی کوشش کر کے کامیاب ہو جاتا ہے۔۔۔ یا پھر ایک نئی دلدل میں پھنس جاتا ہے۔ وہ جرائم پیشہ بن جاتا ہے یا پھر کسی جرم کا شکار بن جاتا ہے۔

دوسری طرف ان ممالک کی جیلوں کا حال بھی دکھایا گیا ہے۔ بے شک وہاں بھی قیدی آپس میں لڑتے ہیں۔ لیکن انتظامیہ ان قیدیوں کی کونسلنگ بھی کرتی ہیں کہ جب وہ باہر نکلیں تو ایک اچھے شہری بن سکیں۔
ان کی ذہنی صحت پر توجہ دی جاتی ہے۔ وہ کہتے ہیں نفرت مجرم سے نہیں، جرم سے کرنی چاہیئے۔
اگر آپ جرم و سزا پر مبنی سیریز پسند کرتے ہیں تو دیکھ لیں۔آپ کو یقیناً پسند آئے گی۔ لیکن یاد رہے کہ اس سیریز میں خون خرابہ ہے۔ تھرلنگ سینز زیادہ نہیں ہیں جو عام طور پر کرائم سیریز میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔

Black Bird Drama by Aqib Raza

Previous Blog Bad Luck and Trouble

About Aqib Raza

Aqib Raza avidly review movies, dramas and series. He's good at analysis of all the genres of film, music and drama industry. He has a degree of BS in Public Relations. You can contact Aqib Raza aqib62571@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *