Home » Movie, Drama and Series Reviews » Yellow Jackets – A Thrilling Adventure Story – Urdu Review
Yellow Jackets
Yellow Jackets

Yellow Jackets – A Thrilling Adventure Story – Urdu Review

Yellow Jackets

IMDB: 7.9

انتہائی ڈارک اور دماغ کی چولیں ہلادینے والی سیریز۔۔۔

میں نے شاید ہی کسی سیریز کو ایک ہی بار میں مکمل کیا ہو۔ لیکن اس سیریز کی پہلی قسط نے دماغ پر ایسا اثر ڈالا کہ ایک رات میں ہی تمام اقساط ایک ساتھ دیکھ ڈالیں۔ پھر صبح مائیگرین کی گولیاں پھانکتا رہا تھا۔ یہ انیس سو چھیانوے کے ایک ہائی اسکول گرلز کی فٹبال ٹیم کی داستان ہے۔ وہ مقابلے کے لیے “سیاٹل” کی جانب محو پرواز ہیں۔ جیسے ہی ان کا طیارہ کینیڈا کی فضائی حدود میں داخل ہوتا ہے، کریش کر جاتا ہے۔ ٹیم کے کھلاڑی انتہائی گہرے اور وسیع جنگل میں پھنس جاتے ہیں۔

سیریز کی کہانی بیک وقت 1996 اور 2021 کے درمیان لٹک رہی ہوتی رہتی ہے۔ ایک طرف ان کا آج دکھایا جاتا ہے جہاں وہ اس حادثے سے ابھی تک نہیں ابھرے ہوتے۔ دوسری طرف وہ وقت دکھایا جاتا ہے جب وہ جنگل میں پھنسی ہوتی ہیں۔ اس جنگل میں انہوں نے پورے انیس ماہ گزارے تھے۔ یعنی ڈیڑھ سال تک انہوں نے بنا کسی سہولت کے اس جنگل میں اپنی زندگی گزاری تھی۔

لیکن آخر وجہ کیا تھی کہ وہ اس جنگل سے نکل نہیں سکے تھے؟

Yellow Jackets

دوسری طرف جنگل میں ایک مہذب معاشرے کی لڑکیوں نے کیا حرکات کی تھی۔ یہ جان کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ دس اقساط پہ مبنی اس سیریز کا پہلا سیزن آپ کو ایک سیکنڈ کے لیے بھی بور نہیں کرتا۔ آپ دوسری قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہوجاتے ہیں۔ اس کا دوسرا سیزن ابھی کچھ ہی دن پہلے آیا ہے۔ پہلے سیزن کی ڈبنگ ہوئی ہے لہذا اس میں دیکھنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔ جن لوگوں کو انگریزی سے مسئلہ ہے وہ اردو سب ٹائٹلز میں دیکھ لیں۔ کہانی اور مکالمے بہت آسان ہیں۔

آہل درانی

گزشتہ تبصرہ: کھماج

About Aahil Durrani

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *