Home » Movie, Drama and Series Reviews » The Conjuring | Movie Review in Urdu
The Conjuring
The Conjuring

The Conjuring | Movie Review in Urdu

The Conjuring

The Conjuring 2013

IMDb 7.5

اس فلم سیریز کے اب تک تین حصے آ چکے ہیں۔ پہلا حصہ 2013 میں ریلیز ہوا تھا اور چوتھا جلد ہی آنے والا۔
جب جب اس فلم کا نام پڑھا، بہت عجیب محسوس ہوا۔ جیسے کنجرنگ یا کنجیورنگ کی جگہ کنجر ون، کنجر ٹو، کنجر تھری۔ لاحول نام بھی کتنا عجیب ہے۔ خیر یہ اس سیریز کا پہلا حصہ ہے۔

اس میں ایک خاندان ایک فارم ہاؤس میں رہنے آتا ہے۔ میاں اور بیوی کے ساتھ ان کی پانچ بیٹیاں ہیں۔ وہاں اس پرانے گھر میں اس خاندان کے ساتھ عجیب و غریب واقعات پیش آتے ہیں۔ وہ
حالات بے حد عجیب پراسرار، بے حد ڈراؤنے اور دل دہلا دینے والے تھے۔

واقعات


ان عجیب و غریب واقعات میں سے کچھ اس طرح ہیں۔
جیسے ان کے ساتھ موجود کتے کا گھر کے اندر قدم رکھنے سے انکار کر دینا۔۔۔ گھڑیوں کا ایک مخصوص وقت پر بند ہو جانا اور ایک نہیں سب گھڑیوں کا۔۔۔ اگلے دن کتے کا مردہ پایا جانا۔۔۔ وہاں سے گزرنے والے ہر پرندے کا مردہ ہو جانا۔۔۔ سوتے ہوئے لڑکی کا ایک نادیدہ طاقت کا پاؤں کھینچنا۔۔۔ اور ایسی کئی دیگر سمجھ میں نہ آنے والی چیزیں۔
اس فارم ہاؤس سے جڑی ایک خوفناک کہانی تھی جو اس گھر میں آنے والے ہر خاندان کے ساتھ واقعات گزرے تھے۔ سب سے پہلے خاندان کے ساتھ جو حادثہ واقعہ ہوا تھا، اس کی ایک تاریخ تھی۔
اس خاندان کو میاں بیوی لورین اور وارین ملتے ہیں۔ اس دور یعنی ساٹھ ستر کی دہائی میں بہت نام و شہرت کمانے والے اس جوڑے کا کام شیطانی طاقتوں کے ساتھ لڑنا تھا۔ ایولز کے ساتھ لڑنا، مختلف کیسوں پر کام کرنا، لوگوں کے کے جسموں پر قابض ہونے والی شیطانی بلاؤں سے چھٹکارا دلانا تھا۔ کہا جاتا ہے وہ جوڑا حقیقتاً وجود رکھتا تھا۔ یہ فلم حقیقی واقعات سے ماخوذ ہے۔ اس جوڑے کی اصل تصاویر اور ریکارڈ موجود ہے۔

Rhode Island 1971

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک اور کہانی ہے۔ وہ کہانی بے۔ یہ سیریز بے ڈھنگی، جھول بھری اور بے ربط نہیں ہے۔ بلکہ اس میں ایک سیکوئنس ہے۔ اس خاندان کے ساتھ پیش آنے والے ان ہولناک و پر اسرار واقعات میں ربط ہے۔ کہانی کی بُنت نظر آتی ہے۔ جیسے پہلے سین سے کہانی شروع ہوتی ہے اور آگے ہی آگے بڑھتی ہے۔ یہ کمال طریقے سلیقے سے بنائی گئی فلم ہے۔ مجھے لگتا ہے اس فلم کی ریٹنگ آٹھ سے اوپر ہونی چاہیئے تھی۔

The Conjuring


خیر میں بتاتا چلوں کہ میں نے بہت سی ڈراؤنی، ویئرڈ، ڈسٹربنگ، دماغ کی ایسی تیسی کر دینے والی موویز دیکھی ہیں۔ پر ان سے مجھے اتنا خوف محسوس نہیں ہوا، جتنا اس فلم سے میں خوفزدہ ہوا۔ شاید یہ پہلی فلم ہے جسے دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوا۔ یہ بڑے عمدہ طریقے سے بنائی گئی شاندار ڈائریکشن ہے۔ اس کا بیک گراؤنڈ میوزک بھی بڑا جاندار ہے۔

حرفِ آخر


اس فلم سیریز کے علاؤہ بھی چند فلمیں ہیں۔ ایک تو اینابیل نام سے ہے۔ اینابیل شاید گڑیا یا بچوں کے کھلونے کو کہتے ہیں۔ ایک بڑی سی گڑیا جس پر برائی کی طاقتیں قابض ہو کر انسانوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
اگر آپ لوگ ایک اچھی سی ہارر مووی کی تلاش میں ہیں جس میں تجسسس خوف ڈراؤنا پن اور تھرلر ہو تو

The Conjuring

فلم آپ لوگوں کے لیے ہی ہے۔
آج کے لیے اتنا ہی۔۔۔

از قلم عبدالباسط

Previous review Saas Bahu Aur Flamingo

About Abdul Basit

One comment

  1. I was able to find good information from your blog articles.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *