Home » Current Affairs » عمران چوہدری کی نئی تخلیق نے تہلکہ مچا دیا

عمران چوہدری کی نئی تخلیق نے تہلکہ مچا دیا

‏یہ ہیں عمران چوہدری اور ان کی بیوی بیتھنی۔ یہ دونوں ایپل کے سابقہ ملازم ہیں۔ عمران چوہدری ایپل کا ڈیزائنر تھا۔ اس نے 20 سال ایپل میں کام کیا۔ اس نے بہت سے آئی پیڈ، آئی فون اور اسیسریز ڈیزائن کیں۔ آئی فون کا انٹر فیس بھی عمران چوہدری نے ڈیزائن کیا تھا جبکہ بیتھنی ایپل کی سافٹ وئیر ڈائریکٹر تھی۔ آئی او ایس کے تمام پراجیکٹس کی ذمہ داری بیتھنی کے پاس تھی۔

ان دونوں نے پانچ سال پہلے اپنی کمپنی ہیومین بنائی تھی اور اب انہوں نے اپنی پہلی تخلیق سب کے سامنے پیش کر کے ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھماکہ کر دیا ہے۔ ان کی اس تخلیق کو موبائل فون کا متبادل کہا جا رہا ہے۔

ہیومین نے ایک وئیر ایبل اے آئی اسسٹنٹ بنایا ہے جو اسمارٹ فون کے سارے کام کرے گا۔ اس کا نام ”ہیومین اے آئی پن“ رکھا گیا ہے جس میں کیمرہ، مائیک اور پروجیکٹر ہے۔ آپ اسے بول کر کام بتائیں گے۔ جیسے کہ آپ نے اس کے ذریعے کال کرنی ہے یا برقی پیغام بھیجنا کرنا ہے۔

۔

یہ تخلیق آپ کی کال کا براہ راست ترجمہ بھی کر سکتی ہے جو اس کا لیزر پروجیکٹر آپ کے ہاتھ پر دکھائے گا۔ یہ اوقاتِ کار کا تعین کرے گی۔ اگر آپ مصروف ہیں تو یہ آپ کی کال/ای میل کا جواب بھی دے گی۔

مزید برآں یہ آپ کی صحت اور کھانے پینے کا خیال بھی رکھے گی۔ کھانے پینے کی کوئی چیز اس کے سامنے رکھیں گے تو یہ صحت کے لیے اس کے فوائد و نقصانات گنوا دے گی۔

عمران چوہدری کی کمپنی ہیومین میں جن ملٹی نیشنل کمپنیوں نے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، ان میں مائیکرو سافٹ اور ایل جی بھی شامل ہیں۔ اس تخلیق میں کوالکم چپ لگی ہوئی ہے۔

اس کی تعارفی قیمت 699$ رکھی گئی ہے۔ صارفین کو سبسکرپشن کی مد میں ماہانہ بل کی مد میں 24$ مزید ادا کرنا ہوں گے۔ ہیومین 16 نومبر سے آرڈر لینا شروع کرے گی۔

فہمیدہ فرید خان

About Fehmeeda Farid Khan

A freelancer, blogger, content writer, translator, tour consultant, proofreader, environmentalist, social mobilizer, poetess and novelist. As a physically challenged person, she extends advocacy on disability related issues. She's masters in Economics and Linguistics along with B.Ed.

2 comments

  1. I’m defіnitely enjoying your blog ɑnd look forwsrd to new posts.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *