Home » Movie, Drama and Series Reviews » مہارانی (تبصرہ) – ان پڑھ خاتون سے ریاست کی طاقت ور عورت بننے کی کہانی

مہارانی (تبصرہ) – ان پڑھ خاتون سے ریاست کی طاقت ور عورت بننے کی کہانی

ویب سیریز: مہارانی
صنف: سیاسی ڈرامہ
اداکار: ہما قریشی، سوہم شاہ، امیت سیال
میری ریٹنگ: 8/10
.

سونی لیو والے آج کل بہت زبردست ویب سیریز بنا رہے ہیں۔ ان میں مہارانی کا نام بھی شامل ہے۔


“Bihar is not a State, it is a state of mind.”


اس ویب سیریز کی کہانی بھارتی ریاست بہار کی سیاست کے گرد گھومتی ہے۔ آپ اس سیریز میں سیاست کی اونچ نیچ، بد عنوانی، مذہب کے نام پر لوگوں کو بہکانا، ذات پات کا فرق، چھوٹی ذاتوں کو حقیر سمجھنا، عورتوں کو آزادی نہ دینا اور عوام کو سبز باغ دکھا کر لوٹنا دیکھ سکتے ہیں۔ سیاست دان اپنی تجوریاں بھرنے کے لیے کس طرح عوام کا خون چوستے ہیں۔ کس طرح انہیں جھوٹے خواب دکھا کر ان کے پاؤں کے نیچے سے سیڑھی کھنچ لیتے ہیں۔ بڑے عہدے ملتے ہی کرسی کے لیے اپنے سگے رشتوں تک کو بھول جاتے ہیں۔
جہاں ہر طرف بد عنوانی اور رشوت ستانی کا بازار گرم ہو، وہاں کوئی دیانت دار افسر یا سیاست دان آ جائے کیا ہو گا؟ وہ ان حالات میں کیسے دامن بچائے گا۔ اس کے گرد موجود ہر شخص کے چہرے پر دوستی کا نقاب چڑھا ہوتا ہے۔ لیکن اندر سے وہ جڑیں کاٹنے کو تیار بیٹھا ہوتا ہے۔


حالات اور معاشرے کو بدلنے کے لیے پہلا قدم اٹھانا ہی مشکل ہوتا ہے۔ اگر ایک دفعہ وہ قدم اٹھ جائے تو آہستہ آہستہ بہتری آ سکتی ہے۔
اس ویب سیریز میں مہارانی (ہما قریشی) کو سیاست کی الف بے کا بھی پتہ نہیں ہوتا۔ وہ پڑھنا لکھنا بھی نہیں جانتی لیکن حالات اسے وزیرِ اعلٰی کی کرسی تک لے جاتے ہیں۔
ایک طرف سادہ، ان پڑھ عورت ہے۔ دوسری جانب سیاست کے پرانے گھاگ اور چالاک پرانے کھلاڑی۔۔۔ وہ سب نظام کی جڑوں میں بیٹھے ہوتے ہیں۔ وہ سیاہ کو سفید کرنے میں ماہر ہیں۔

ایسے میں ایک ان پڑھ عورت ان کا مقابلہ کیسے کرے گی؟

کیسے تبدیلی لائے گی؟

کیسے نظام بدلے گی؟
ابھی تک مہارانی کے دو سیزن آئے ہیں۔ پہلا سیزن زبردست تھا۔ دوسرا سیزن اس بھی اعلٰی رہا۔ دوسرا سیزن دیکھتے ہوئے یوں محسوس ہوا جیسے کسی نے موجودہ پاکستانی سیاست پر سیزن بنا دیا ہو۔
ہما قریشی کی اداکاری، حلیہ، حرکات و سکنات اور بول چال زبردست تھی۔ اس نے ایک بھولی بھالی خاتون سے طاقتور عورت بننے کا سفر خوبصورتی سے نبھایا ہے۔
اگر آپ سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ بھی پاک بھارت کی، تو یہ سیریز آپ لوگوں کو ضرور پسند آئے گی۔


ہما قریشی، امیت سیال اور سوہم شاہ نے اپنی جاندار اداکاری سے سیریز میں حقیقت کے رنگ بھر دیئے ہیں۔ میری توجہ ایک لمحے کو بھی مہارانی سے نہیں ہٹی۔
تو آپ بھی مہارنی دیکھ کر سیاسی داؤ پیچ سے لطف اندوز ہوں۔

Previous review by Aqib Raza, October The Story Of Pure Unconditional Love

About Aqib Raza

Aqib Raza avidly review movies, dramas and series. He's good at analysis of all the genres of film, music and drama industry. He has a degree of BS in Public Relations. You can contact Aqib Raza aqib62571@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *