امر سنگھ چمکیلا – بھارتی کلا کار کی کتھا

خراب سٹوری ٹیلنگ نے ایک بہترین فلم کے ایموشنل امپیکٹ کو آدھے سے کم کر دیا۔ کب سے امر سنگھ چمکیلا کا انتظار تھا پر امتیاز چُوک گئے۔ کہانی کہاں سے اٹھائی جائے، انہیں سمجھ ہی نہ آئی۔ نتیجہ انتہائی جذباتی حقیقی کہانی فلمی فلمی لگتی رہی۔

اس سے بہتر تھا ڈاکیومنٹری بنا لیتے۔ تین چار لوگ ہر فعل کی وضاحت اور کردار کے نفسیاتی اتار چڑھاؤ بتاتے جاتے۔ مووی بنانی تھی تو لاش سامنے رکھ کر پولیس کو کہانی نہ سنائی جاتی۔ بلکہ کہانی اٹھاتے ہی وہاں سے جہاں سے لاش سامنے رکھ کر شروع کی گئی ہے۔ چمکیلا عورتوں کو لڑتے دیکھ رہا ہے وہاں سے شروع ہوتی۔ پنجابی بیک گراؤنڈ کے ساتھ زبان بھی پنجابی ہوتی۔ ہندی سمیت باقی زبانوں میں ڈب کر دی جاتی۔ خیر پنجابی نما ہندی غیر پنجابیوں کو اوڈ نہیں لگے گی۔

~

ایک بہترین اور دل گداز کہانی صرف سٹوری ٹیلنگ سے مار کھا گئی ہے۔ ورنہ دلجیت اور پری نیتی نے امر سنگھ اور امرجوت کو چلتے پھرتے دکھا دیا ہے۔ کلاس کی ایکٹنگ۔۔۔ موہت چوہان اور اے آر رحمان کا کامبینیشن زبردست تھا۔ عشق گیت میں پنجابی انرجی محسوس ہوئی۔ باقی بیک گراؤنڈ موسیقی ساؤتھ انڈینز کی طرح ٹھنڈی دھیمی تھی جو پنجابی بیک گراؤنڈ کے ساتھ مجھے بھرپور انرجی دیتی محسوس نہیں ہوئی۔

کچھ سینز میں سیٹ اور کیمرہ اینگل اس قدر شاندار لیے گئے کہ داد نہ دینا زیادتی ہے۔ رائٹر نے امر سنگھ چمکیلا کے گرے شیڈ کو جس خوبی سے لکھا ہے۔ دلجیت نے اس سے دو گنا ایفرٹ سے اسکرین پر محسوس کرا دیا۔ ڈائریکٹر نے چمکیلا کی چھوٹی سے چھوٹی نفسیاتی تبدیلی کو بھی جس مہارت سے ناظر تک پہنچایا ہے۔ یہ قابل تعریف ہے۔

پہلی بار دھمکی آمیز پرچہ پڑھ کر چمکیلا کا الماری کے پیچھے چھپنا ہو یا آمنے سامنے بیٹھ کر دھمکیاں سننا ہو، دیکھنے والا محسوس کرتا ہے۔ ذہین آرٹسٹ، معاشرے کی نفسیات کو لمحوں میں جج کر کے اپنی جگہ بنانے والا چھوٹی ذات کا چمکیلا اپنے اندر سے چھوٹا، کم تر ہونے والا احساس نہ نکال سکا۔۔۔ چھوٹی ذات کا کمپلیکس کس قدر غلام طبیعت بنا دیتا ہے، یہ چمکیلا کی کہانی بتاتی ہے۔

~

کیسی دل گیر کتھا ہے۔ بھری جوانی میں بھرے مجمعے میں قتل ہونے والے چمکیلا کے قاتل نامعلوم تھے۔ اس کے بیس بائیس سال بعد اسی کی طرح دن دیہاڑے قتل ہونے والا موسے والا بھی انصاف نہ پا سکا۔

شمائلہ دلعباد

English review Amar Singh Chamkila – A Brilliant Tribute to a Music Legend

Leave a Comment