Templates by BIGtheme NET
Home » fehmiology » ک-چ المعروف کتابی چہرہ کی کہانی
ک.چ
Fehmiology

ک-چ المعروف کتابی چہرہ کی کہانی

کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر جب “ک.چ” المعروف کتابی چہرہ پر پابندی لگنے کاغلغلہ اٹھا, تو اس ناشدنی پر ہم ایک بار تو حیرت زدہ ہی رہ گئے.سچی بات تو یہ ہےکہ ہم خود اس کتاب کے بہت بڑے مداح ہیں, اور کیوں نہ ہوں آخر کو ہم جیسا آدمی فارغ بیٹھ بیٹھ کر آخر کرے بھی تو کیا؟ لہذا ہم اکثر دن چڑھے سے لیکر رات گئے تک اسی کتاب کے مطالعہ سے شغف اٹھاتے رہتے ہیں…

خیر جناب!

ہم نے اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے مکمل چھان بین شروع کی تو انکشاف ہوا کہ “ک.چ” پر پابندی لگنا تقریباً ناممکنات میں سے ہے…

میری رائے میں اس اقدام کی راہ میں, دو بڑی رکاوٹیں حائل ہیں؛

1. سب سے پہلا سبب میرے اپنے بھائی ہیں. “ک.چ” کے خلاف کسی بھی قسم کی انضباطی کاروائی سے انکے شخصی حقوق سلب ہونے کا انتہائی شدید اندیشہ ہے. کیونکہ ک-چ کی بندش کے باعث مابدولت کی ساری کی ساری توجہ ان کی جانب مبذول ہو جائے گی اور وہ براہ راست میرے احکامات کے زیرعتاب ہونگے. جن میں سرفہرست, باہر گھمانے پهرانے کیلئے لے جانے کی فرمائش سرفہرست ہو گی…. ابھی تو “ک.چ” کے باعث ان کی کافی بچت ہو جاتی ہے.

2. دوسری بڑی وجہ ہمارا نوجوان طبقہ ہے. جن کو محض “ک.چ” کی گونہ گوں مصروفیات کسی اور سمت توجہ مبذول کرنے کا موقع نہیں دیتیں. اسی باعث حکومتِ وقت کو, کم ازکم نوجوان طبقے کی جانب سے کسی قسم مخالفت و مخاصمت کا فوری خطرہ نہیں. تاہم پابندی کی صورت میں, نوجوانوں کے مصروفیات میں خاطرخواہ کمی آ جائے گی, جس سے نہ صرف انارکی پهیلے گی بلکہ نقصِ امن کا ناگ پھن پھیلائےکھڑا ہو گا. لہذا حکومت کسی بهی صورت “ک.چ” پر پابندی کی متحمل نہیں ہو سکتی, چہ جائیکہ پابندی ہی لگا سکے…

فہمیدہ فریدخان

14-03-2017

About Fehmeeda Farid Khan

I am Fehmeeda Farid Khan;. I'm a Freelance Content Writer, Reporting Analyst, Translator, Tour Consultant, Proofreader, Environmentalist and Social Mobilizer. I write Poetry and Novels. I have translated a book entitled "The Art of the Interview Skills". As a Physically Challenged Person, I extend Advocacy by speaking on Disability issues. I would like to excel as a Motivational Speaker. I have worked in different NGOs as Peer Counselor and Reporting Analyst. I am working for Environmental Awareness and intended to impart it through my writings. I am Masters in Economics and English. I have an additional degree of Bachelors in Education (B.Ed).

3 comments

  1. I am in fact grateful to the holder of this web site who has shared this enormous
    article at this time.

  2. Does your site have a contact page? I’m having problems locating it but, I’d like
    to send you an e-mail. I’ve got some recommendations for
    your blog you might be interested in hearing.
    Either way, great website and I look forward to seeing
    it develop over time.

  3. I was able to find good information from your blog articles.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*